میسی یا شعیب ملک؟‘‘ کولکتہ میں نصب میسی کے مجسمے پر سوشل میڈیا میں مزاحیہ بحث

0
127
میسی یا شعیب ملک؟‘‘ کولکتہ میں نصب میسی کے مجسمے پر سوشل میڈیا میں مزاحیہ بحث

بھارت کے شہر کولکتہ میں عالمی فٹبال اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں نصب 70 فٹ بلند لوہے کا مجسمہ سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے مزاحیہ بحث کا سبب بن گیا ہے۔ یہ مجسمہ میسی کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے دکھاتا ہے، لیکن صارفین کے مطابق اس کے خدوخال اور مجموعی انداز فٹبال اسٹار کی بجائے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے زیادہ ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ یہ میسی کا مجسمہ ہے یا شعیب ملک کا فٹبال ورژن؟ کچھ نے اسے ’’میسی پلس شعیب ملک کولیبریشن‘‘ قرار دیا۔ دیگر صارفین نے کہا کہ اگر نام نہ بتایا جاتا تو وہ اسے پاکستانی کرکٹر سمجھ بیٹھتے، جبکہ کچھ نے مذاق میں تجویز دی کہ شعیب ملک کو خود آ کر اس کے ساتھ تصویر بنوانی چاہیے۔

یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ کبھار مشہور شخصیات کے اعزاز میں بنائے گئے مجسمے توقعات کے مطابق نہیں نکلتے، اور اس پر عوامی مزاح اور بحث چھا جاتی ہے۔

Leave a reply