سونے کی چمک ماند پڑگئی، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

0
149
سونے کی چمک ماند پڑگئی، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جیولرز ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 285 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

Leave a reply