
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور عالمی شہرت یافتہ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں انجام دیں گے اور انہوں نے ٹیم کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر سے ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے چند پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔
شعیب اختر کی شمولیت سے ڈھاکا کیپیٹلز کو تجربے اور رہنمائی کا فائدہ پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔









