پاکستان عالمی امن و استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، شہباز شریف

0
103
پاکستان عالمی امن و استحکام میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا نیا خدشہ افغان سرزمین سے جنم لے رہا ہے، اس لیے خطے میں امن کے عمل کو دوبارہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول تنازعات کا پرامن اور سفارتی حل ہے، جبکہ بات چیت ہی اختلافات دور کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

وزیراعظم کے مطابق پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی حمایت کرنے والے ممالک—قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران—کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ کے لیے امن منصوبہ منظور ہوا، اور ملک خطے میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات ترقی پذیر ممالک کے بڑے مسائل بن چکے ہیں، جو عالمی سطح پر نئے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھانا اور خواتین کو اقتصادی سرگرمیوں میں مؤثر کردار دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a reply