پنجاب میں پیدائش، اموات، شادی و طلاق کا آن لائن اندراج شروع

0
80
پنجاب میں پیدائش، اموات، شادی و طلاق کا آن لائن اندراج شروع

لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے تعاون سے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے اندراج کے لیے ای رجسٹریشن ایپ متعارف کرا دی ہے۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنی معلومات آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ سسٹم نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہے جس کے باعث اندراج خودکار طریقے سے مکمل ہو جائے گا۔

ذیشان رفیق کے مطابق محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان اس مقصد کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن اندراج کے اس نئے نظام سے درست اور جامع ریکارڈ جمع کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ یہ سہولت پنجاب بھر کی تمام یونین کونسلز تک فراہم کی جائے گی۔

Leave a reply