پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول

0
148
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط کے طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس رقم میں سے 20 کروڑ ڈالر موسمی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 200 ملین ڈالر کی قرض کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply