اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کیلئے معافی کی درخواست مسترد کردی

0
97
اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کیلئے معافی کی درخواست مسترد کردی

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری مقدمات میں معافی کی درخواست اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے رد کر دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو گزشتہ کئی برسوں سے کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیتن یاہو پر لگائے گئے الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں معاف کیا جائے۔

تاہم صدر اسحاق ہرزوگ نے اس درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کے عدالتی نظام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد ہمیشہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply