گورنر پنجاب سردار سلم حیدر خان سے بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر کے وفد کی عابد علی بٹ صدر پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر کی سربراہی میں ملاقات
وفد میں ڈاکٹر اعجاز اے قریشی ،ظفر محمود فاؤنڈر سینئر نائب صدر لاہور چیمبر، سینیئر صحافی ذوالفقار راحت ، ڈاکٹر اعجاز اے قریشی، کاشف کھوکھر صدر قصور چیمبر ، افشاں صباح سیکریٹری پاکستان اکنامک موومنٹ ففتھ پلر اور دیگر شامل

ملاقات میں پاکستان کی معاشی بہتری اور معاشی پالیسیوں کے ریفارمز سے متعلق اہم نکات پر گفتگو
وفد نے گورنر پنجاب کو کاروبار سے وابستہ مسائل سے آگاہ کیا
بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب
کاروباری افراد کا مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کرنا لائق تحسین ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان
ملک میں معاشی ترقی کے لیے کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان
معاشی پالیسیاں بناتے وقت کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرنا بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاب
پیپلز پارٹی ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔گورنر پنجاب
ملک میں ترقی اور استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔گورنر سردار سلیم حیدر خان
نوجوان چیئر مین بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب
پیپلز پارٹی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آرہی ہے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان
اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ وفد
مؤثر معاشی پالیسی کے لیے کاروباری طبقے کو براہِ راست فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے۔ عابد علی بٹ
ایڈوائزری بورڈز اور پالیسی میکنگ فورمز میں تاجروں کے نمائندے مستقل بنیادوں پر شامل کیے جائیں۔ وفد کا مطالبہ









