پاکستان میں 2025 کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار طلحہ انجم قرار

0
150
پاکستان میں 2025 کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار طلحہ انجم قرار

اسپوٹائفائی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار بن گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں پاکستان میں مقامی موسیقی کی سٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سامعین زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کی تخلیقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹاپ 10 آرٹسٹس میں طلحہ انجم کے علاوہ عمیر اور حسن رحیم بھی شامل ہیں، جبکہ تجربہ کار گلوکار عاطف اسلم اور مرحوم نصرت فتح علی خان کی مقبولیت بھی برقرار ہے۔

سال 2025 کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں “جھول”، “پل پل” اور “ماند” شامل ہیں، جب کہ البمز میں “سفر” سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہپ ہاپ البمز جیسے “مای ٹیرِبل مائنڈ” اور “اوپن لیٹر” نے بھی خاصی مقبولیت حاصل کی۔

پاکستانی موسیقی کا منظرنامہ تیزی سے متحرک اور متنوع ہو رہا ہے۔ نوجوان نسل ہپ ہاپ اور جدید موسیقی کی طرف راغب ہے، لیکن روایتی اور کلاسیکی موسیقی کی اہمیت بھی برقرار ہے۔

Leave a reply