ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

0
112
ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 19 مارچ 2026 سے مزید دو سال تک سربراہ پاک فضائیہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Leave a reply