پیوٹن کا دو ٹوک اعلان: روس ہر صورت دونباس پر قبضہ کرےگا

0
69
پیوٹن کا دو ٹوک اعلان: روس ہر صورت دونباس پر قبضہ کرےگا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے علاقے دونباس پر کسی نہ کسی صورت میں کنٹرول حاصل کرے گا، چاہے یہ فوجی کارروائی کے ذریعے ہو یا کسی اور طریقے سے۔

پیوٹن نئی دہلی پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال، باہمی تجارت میں اضافہ اور ممکنہ دفاعی تعاون پر بات چیت کا امکان ہے۔

روسی صدر اپنے دورے کے دوران روس–بھارت سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلو زیرِ غور آئیں گے۔ اپنے بیان میں پیوٹن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ روس دونباس پر اپنا کنٹرول یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Leave a reply