ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے 3 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ڈگری کالج کے قریب سڑک پر نصب بم (آئی ای ڈی) پولیس موبائل کے گزرنے پر پھٹ گیا، جس کے بعد دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ حملے میں ایک اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہداء کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔









