
پاکستانی شہری پیٹرولیم مصنوعات خریدتے وقت قیمت کا بڑا حصہ ٹیکس کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 37 فیصد ٹیکس شامل ہے، جو فی لیٹر 96.28 روپے بنتا ہے۔
اسی طرح، ڈیزل پر بھی شہریوں کو 34 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، جو ہر لیٹر کے حساب سے 94.92 روپے کے مساوی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ ٹیکس مختلف مدوں میں عائد کیے گئے ہیں، جن میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی شامل ہیں۔









