حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں بڑی تبدیلیوں پر غور

0
106
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں بڑی تبدیلیوں پر غور

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق موجودہ قواعد میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ اصلاحات کے مطابق ’پرسنل بیگیج اسکیم‘ کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ’گفٹ اسکیم‘ اور ’ٹرانسفر آف ریزیڈنس‘ اسکیم کو مزید سخت بنانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

وزارتِ تجارت نے اس مقصد کے لیے ایک سمری تیار کر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ بعض اسکیموں کے غلط استعمال کی شکایات کے بعد ان میں سختی ناگزیر ہو گئی ہے، تاکہ درآمدی نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم میں مختلف پابندیاں بڑھانے کی تجاویز زیرِ غور ہیں، جبکہ بیگیج اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا امکان ہے۔ ان تجاویز پر حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اپنی آئندہ اجلاس میں کرے گی۔

Leave a reply