چیٹ جی پی ٹی کے مقبول ترین فیچرز ، اوپن اے آئی کی سالگرہ پر دلچسپ اعدادوشمار

0
97
چیٹ جی پی ٹی کے مقبول ترین فیچرز ، اوپن اے آئی کی سالگرہ پر دلچسپ اعدادوشمار

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تیسری سالگرہ (30 نومبر) کے موقع پر اس کے استعمال سے متعلق چند دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین اس اے آئی چیٹ بوٹ کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

نومبر 2022 میں متعارف ہونے والا چیٹ جی پی ٹی آج دنیا کے مقبول ترین اے آئی ٹولز میں شمار ہوتا ہے، جو ہر سیکنڈ تقریباً 29 ہزار میسجز کے جواب دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ہر ہفتے 80 کروڑ سے زائد افراد اسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جن میں سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر خریداری تک شامل ہے۔

سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز

اوپن اے آئی کے مطابق مجموعی چیٹس میں سے تقریباً تین چوتھائی گفتگو عملی رہنمائی، معلومات کے حصول اور لکھنے سے متعلق ہوتی ہے۔ خاص طور پر دفتری امور جیسے تحریر بنوانا، لکھائی کو بہتر کرانا، ترجمہ یا ایڈیٹنگ کے لیے صارفین چیٹ جی پی ٹی پر بھروسا کرتے ہیں۔

کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر چیٹ جی پی ٹی کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 6 فیچرز یہ ہیں:

تصاویر اپ لوڈ کرنا

 ویب سرچنگ

ریزننگ ماڈلز کا استعمال

 اے آئی سے تصاویر تیار کرانا

ڈیٹا کا تجزیہ

ڈکٹیشن (آواز سے ٹائپنگ)

دلچسپ طور پر، صارفین تصاویر بنوانے کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں تصویریں اپ لوڈ کرکے انہیں بہتر بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ مکمل طور پر اے آئی پر مواد تخلیق کروانے کے بجائے اپنی فراہم کردہ چیزوں کو بہتر کروانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

Leave a reply