جیا بچن کا نواسی نویا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

0
111
جیا بچن کا نواسی نویا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور بھارتی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن نے حالیہ گفتگو میں شادی کے رائج تصوّر کو ’’فرسودہ روایت‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ آج کی ماؤں کو رہنمائی دینے کے لیے خود کو زیادہ عمر رسیدہ سمجھتی ہیں، مگر یہ مانتی ہیں کہ نئی نسل کہیں زیادہ سمجھدار اور خود مختار ہے۔ نواسی کی شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں نویا زندگی کو بھرپور انداز میں جئے اور کسی بھی ایسی بندش میں نہ پڑے جو اس کی پیش رفت روک سکے۔

نویا کے ممکنہ شادی کے بعد کیرئیر چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں نویا شادی کرے، کیونکہ ان کے مطابق موجودہ دور میں شادی کی روایت اپنی معنویت کھو چکی ہے اور آج کے نوجوان اپنی محنت سے بہت آگے بڑھ سکتے ہیں۔

جیا بچن، جنہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ تقریباً پانچ دہائیاں گزاریں، نے شادی کو روایتی ’’لڈّو‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے کہ کھائیں تو بھی پچھتاوا اور نہ کھائیں تب بھی۔

Leave a reply