
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث زور پکڑ گئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چھ نام زیر غور ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئے گورنر کے لیے تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران پر غور جاری ہے۔ سیاسی ناموں میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیرپاؤ اور پرویز خٹک شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق فوجی افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان آئی جی ایف سی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کور کمانڈر پشاور رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں پیش رفت متوقع ہے۔









