طاقتور طوفان دیتوا بھارت کی طرف بڑھ گیا، ساحلی علاقے خطرے میں

سری لنکا میں شدید تباہی پھیلانے والا سمندری طوفان دیتوا اب بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تامل ناڈو کے متعدد ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ طوفان آج تامل ناڈو کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مزید شدید بارشیں اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ اس کے اثرات کے پیش نظر 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سری لنکا میں طوفان کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی تھی۔ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 153 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارش نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت برقرار ہے اور بھارت کے ساحلی علاقوں میں مزید نقصان کا خطرہ ہے۔ حکام نے ہنگامی اقدامات اور امدادی اہلکاروں







