بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

0
81
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے ہوید میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply