
لاہور: قومی کرکٹرز کو مختلف فرنچائز لیگز میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، قومی کھلاڑی ابوظبی میں ٹی10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔ ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک جبکہ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے این او سی 2 دسمبر سے 4 جنوری تک جاری کیے گئے ہیں۔
دبئی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ حصہ لیں گے۔ ابوظبی لیگ کے لیے این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان شامل ہیں۔
اس سے قبل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حصہ لینے کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔









