
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 162,171 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 161,687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو کہ 248 پوائنٹس کی کمی کے بعد تھا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280.71 روپے ہو گئی ہے۔









