پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا

0
145
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا

ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں، جبکہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کا حصہ ڈالا۔

کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔

Leave a reply