مفتی تقی عثمانی مسلم دنیاکی دوسری بااثرترین شخصیت قرار

0
171
مفتی تقی عثمانی مسلم دنیاکی دوسری بااثرترین شخصیت قرار

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں معروف پاکستانی عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری سب سے بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مسلم دنیا کی سب سے بااثر شخصیت تسلیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں شامل ٹاپ 50 شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان، اور دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر بااثر مسلم رہنماؤں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

دیگر نمایاں شخصیات میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر ابراہیم علیوف، ترک انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن، فلسطینی رہنما خالد مشعل، اور شام کے صدر احمد الشرع شامل ہیں۔

پاکستان سے فہرست میں شامل دیگر شخصیات میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، میڈیا شخصیت میر شکیل الرحمان، صحافی حامد میر، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، سابق وزیر اعظم عمران خان، سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عمر سیف، اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔

Leave a reply