مصر کا شاندار نیا عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا

0
96
مصر کا شاندار نیا عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا

مصر نے ایک عظیم الشان نیا عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا ہے، جہاں قدیم مصری تہذیب کے نایاب زیورات، فراعنہ کے مجسمے اور صدیوں پرانے نوادرات کی نمائش کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب رنگا رنگ تھی، جس میں فنکاروں کی پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اہرام مصر کے قریب اس شاندار عجائب گھر کا افتتاح کیا۔

یہ میوزیم تقریباً 120 ایکڑرقبے پرپھیلا ہواہے اور فرانس کےمشہور لوورمیوزیم سے دوگنا بڑاہے۔ منصوبے پر لگ بھگ 1.2 ارب ڈالرکی لاگت آئی ہے۔

یہ عجائب گھر دنیا بھر کے سیاحوں اور مصری ثقافت کے شائقین کے لیے ایک نیا مرکز بن گیا ہے۔

Leave a reply