“نصیبو لعل نےبیٹے کی پیدائش کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی،

0
113
"نصیبو لعل نےبیٹے کی پیدائش کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی،

پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لعل نے دادی بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ 56 سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ افواہوں میں ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں نصیبو لعل نومولود بچے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں اور ان کے شوہر بھی موجود تھے۔

ان افواہوں کے بعد نصیبو لعل نے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کیا۔ فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں گلوکارہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا، “الحمد للہ میں دادی بن گئی ہوں”۔

اس سے قبل نصیبو لعل نے مداحوں سے نومولود کے لیے خوبصورت اور منفرد نام تجویز کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

مزید برآں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نصیبو لعل اسپتال کے عملے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا گانا “کدی تے ہنس بول وے” گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

یہ موقع نصیبو لعل کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہے اور مداح بھی دادی بننے کی خوشخبری پر بہت خوش ہیں۔

Leave a reply