پشاور پولیس کا جدید ہائی ٹیک ڈرون تیار

0
135
پشاور پولیس کا جدید ہائی ٹیک ڈرون تیار

پشاور پولیس نے سیکیورٹی کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہائی ٹیک ڈرون تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ ڈرون 10 کلو میٹر تک کی رینج رکھتا ہے اور لیزر سسٹم سے مزین ہے۔

ڈرون کا کامیاب تجربہ نوشہرہ پولیس سینٹر میں کیا گیا، جہاں اس نے 10 کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈرون نائٹ وژن کیمروں، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولوں کے استعمال کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 55 کلوگرام وزنی یہ ڈرون 2 میٹر لمبا ہے اور 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یہ جدید مشین تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے اور ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کی بدولت سیکیورٹی آپریشنز اور نگرانی کے عمل میں مزید بہتری آئے گی۔

Leave a reply