گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

0
97
گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی سطح پر ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز “گلیشیئرز ٹو فارمز” منصوبے کے تحت استعمال کیے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد گلیشیئرز سے نکلنے والے پانی کے نظامات کو ماحولیاتی اثرات سے محفوظ بنانا اور زراعت کے شعبے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس مالی امداد سے خاص طور پر سوات کے کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کے جدید وسائل مہیا کیے جائیں گے، اور منصوبے کی تکمیل میں ایشیائی ترقیاتی بینک معاونت فراہم کرے گا۔

Leave a reply