آئی فون 18 میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ — ایپل کی انقلابی پیش رفت کا عندیہ

0
139
آئی فون 18 میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ — ایپل کی انقلابی پیش رفت کا عندیہ

ایپل کی آئندہ آئی فون 18 سیریز کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق، کمپنی اگلے سال اپنے پرو ماڈلز میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جو اب تک کسی بھی اسمارٹ فون میں موجود نہیں رہی۔

ذرائع کے مطابق، آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز میں سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کو جدید سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو ایسے مقامات پر بھی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی جہاں موبائل نیٹ ورک موجود نہیں۔

یاد رہے کہ ایپل نے پہلی بار آئی فون 14 سیریز میں ایمرجنسی ایس او ایس کے لیے سیٹلائیٹ فیچر متعارف کرایا تھا، جو بعد میں “فائنڈ مائی ڈیوائس” اور “روڈ سائیڈ اسسٹنس” تک محدود رہا۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کمپنی 5جی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سپورٹ فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اگر یہ فیچر متعارف ہوا تو آئی فون 18 سیریز دنیا کی پہلی ایسی اسمارٹ فون لائن ہوگی جو سیٹلائیٹس کے ذریعے براہِ راست انٹرنیٹ رسائی فراہم کرے گی۔ اس پیش رفت سے دور دراز علاقوں میں رہنے یا سفر کرنے والے صارفین کے لیے رابطے کے مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، ایپل کی نئی حکمتِ عملی کے تحت آئی فون 18 پرو ماڈلز ستمبر 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 مارچ 2027 میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply