امریکی صدر کا پاک افغان مسئلے کے حل میں دلچسپی کا اظہار

0
133
امریکی صدر کا پاک افغان مسئلے کے حل میں دلچسپی کا اظہار

کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں دونوں ممالک کی قیادت پر اعتماد ہے اور وہ پرامید ہیں کہ پاک افغان تنازعات کو جلد اور بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں کئی تنازعات کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک اور مسئلے پر توجہ دینا باقی ہے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے حل کے لیے وہ عملی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، پاک افغان مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

Leave a reply