کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئیں

0
149
کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئیں

پاکستانی کرکٹر عامر جمال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر دی ہے۔ انہوں نے ایک جذباتی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

عامر جمال نے پوسٹ میں لکھا: “اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف۔ میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک سنبھال نہ سکا، ماں اور بابا تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”

تاحال بچی کی وفات کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ اس افسوسناک خبر پر سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر سمیت متعدد شخصیات نے عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے صبر اور ہمت کی دعا کی ہے۔

Leave a reply