ویسٹ انڈیز کا اسپن باؤلنگ میں تاریخی کارنامہ — ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

0
129
ویسٹ انڈیز کا اسپن باؤلنگ میں تاریخی کارنامہ — ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں ایک انوکھا اور تاریخی کارنامہ انجام دے کر نئی مثال قائم کر دی۔ میرپور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے میچ کے تمام 50 اوورز صرف اسپن باؤلرز سے کروا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل 50 اوورز اسپنرز کے ذریعے کرائے ہوں۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پانچ اسپن باؤلرز — اکیل حسین، روسٹن چیز، کھارے پیئر، گداکیش موتی اور ایلیک اتھانازی — کا استعمال کیا، جنہوں نے مل کر مکمل باؤلنگ کوورز سنبھالے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ اسپن اوورز کروانے کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس نے 1996، 1998 اور 2004 میں تین مختلف میچز کے دوران 44 اوورز اسپنرز سے کروائے تھے، تاہم کسی بھی ٹیم نے مکمل 50 اوورز کبھی اسپن پر انحصار کرتے ہوئے مکمل نہیں کیے تھے۔

اس میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو 214 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن توجہ کا مرکز ویسٹ انڈیز کا یہ منفرد باؤلنگ انداز بن گیا، جو عالمی کرکٹ میں ایک نئی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply