پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

0
112
پنجاب حکومت کا افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں پر مؤثر نظر رکھی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف بھرپور کومبنگ آپریشن کیا جائے گا۔ ایسے افراد کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ملک بدر کیا جائے گا۔

Leave a reply