وزیراعظم کا ایکشن، ایف بی آر افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
49
وزیراعظم کا ایکشن، ایف بی آر افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران رانا وقار علی پر نااہلی، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے (مس کنڈیکٹ) کے الزامات ثابت ہوئے، جس کے بعد وزیرِاعظم کی منظوری سے ان کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

برطرف کیے گئے افسر کو اپیل کا حق حاصل ہے، اور وہ 30 روز کے اندر مجاز اتھارٹی کے سامنے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

Leave a reply