گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ شامل کرنے کی تیاری

0
90
گوگل میپس میں جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ شامل کرنے کی تیاری

گوگل کی جانب سے اپنی ایپس میں مصنوعی ذہانت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور اب گوگل میپس میں بھی بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن میں روایتی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت، جب صارف نیوی گیشن انٹرفیس میں اوپری دائیں کونے پر موجود مائیکرو فون آئیکون پر کلک کرے گا، تو اسسٹنٹ کے طور پر جیمنائی فعال ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر آئیکون گوگل اسسٹنٹ جیسا ہی دکھائی دے گا، لیکن کلک کرنے پر جیمنائی کا اسپارک آئیکون ظاہر ہوگا۔

جیمنائی اسسٹنٹ، گوگل اسسٹنٹ کے مقابلے میں زیادہ جدید صلاحیتیں رکھتا ہے۔ صارف اس سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایسے راستے تجویز کرے جن میں ٹول ٹیکس شامل نہ ہو، اور جیمنائی خودکار طور پر ایسے آپشنز فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، صارف موسم جیسی عمومی معلومات بھی اسی انٹرفیس کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

بیٹا ورژن میں یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے اور فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یہ اپڈیٹ وسیع پیمانے پر متعارف کرا دی جائے گی۔ نئی تبدیلیوں کے بعد، گوگل میپس میں جیمنائی سے متعلق سیٹنگز کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔

Leave a reply