افغان پوسٹ پر پاک فوج کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

پاک افغان سرحد کے قریب چترال کے علاقے میں پاک فوج نے افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر موثر جواب دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز نے افغان چیک پوسٹس پر حملہ کرکے انہیں شدید نقصان پہنچایا اور متعدد چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق، کارروائی کے دوران افغان فوجیوں کو پسپائی اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ بعض افغان چیک پوسٹس پر آگ بھی لگ گئی۔ پاک فوج نے اپنی جوابی کارروائی میں کئی افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس کارروائی کے دوران پاک فوج نے افغان پوسٹس پر قابض ہو کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرانے کا بتایا گیا ہے۔ ویڈیوز میں افغان فوجیوں کی جانب سے پاک فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
پاک فوج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور سرحدی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








