
سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے 500 الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزراء، بورڈ ممبران اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر، جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹر رقبے پر دریائی جنگلات کی شجرکاری، اور این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سائنس و ٹیکنالوجی پارک سے متعلق رعایتی معاہدے پر عملدرآمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے چانڈکا اسپتال اور جناح اسپتال کی ریڈیالوجی و ڈائگناسٹک لیبز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔









