حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے پر آج دستخط متوقع

0
75
حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے پر آج دستخط متوقع

غزہ کی صورتحال میں ممکنہ پیش رفت کے طور پر فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ دوپہر تک طے پا سکتا ہے، جس کے فوراً بعد جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ 24 گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا۔

اسرائیلی حکام نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

ادھر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجے میں ان کے پیارے جلد واپس لوٹ سکیں گے۔

عالمی سطح پر بھی اس مجوزہ معاہدے کو سراہا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، پاکستان کے وزیراعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں نے اسے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا ذکر کیا تھا، جس کے تحت یرغمالیوں کی واپسی جلد متوقع ہے۔

Leave a reply