پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

0
169
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدستور برقرار ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1645 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,65,493 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور انڈیکس میں 1268 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 165,115 کی سطح پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 166,556 کی بلند ترین سطح بھی عبور کی، جو اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے۔

اس سے قبل پیر کو بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی تھی، جب انڈیکس 163,903 پوائنٹس تک گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی کمی کے ساتھ 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، سیاسی استحکام، اور مالیاتی پالیسیوں میں بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔

Leave a reply