نوجوانوں کے لیے روزگار کی نئی پالیسی، کابینہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یہ پالیسی تیار کی گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اس پالیسی کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا، جبکہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد، میڈیا کو پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
یہ پالیسی نوجوانوں کی فلاح و بہبود، ہنر مندی کے فروغ اور معاشی استحکام کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔








