وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیو یارک – وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ اہم بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر، فلسطین کی صورتحال، پاک بھارت تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن جیسے موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ عالمی برادری کو درپیش چیلنجز اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بھی توجہ دلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وزیراعظم حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ مکمل کرکے نیویارک پہنچے ہیں، جہاں اقوام متحدہ کے اجلاس میں دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔








