
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے کے لیے شائقین کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اتوار کو شیڈول اس میچ کے لیے ٹکٹوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 350 درہم (تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔
یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان روایتی حریفانہ ماحول کی وجہ سے عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہینڈ شیک کے حوالے سے ایک تنازع سامنے آیا تھا، جب میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارتی کپتان سے مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں اس معاملے پر اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معذرت کر لی تھی۔
ایشیا کپ کے اس بڑے ٹاکرے کا شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔









