پنجاب میں کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ شدہ گندم برآمد

0
166
پنجاب میں کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ شدہ گندم برآمد

پنجاب کے مختلف شہروں میں حکومتی ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرلی۔

محکمہ خوراک کے مطابق گندم ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے چھپا رکھی تھی، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ تقریباً 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے فی من فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی میں کمی کے باعث فی من قیمت 400 روپے تک بڑھ گئی ہے، جس سے نرخ دوبارہ 3 ہزار سے بڑھ کر 3400 روپے فی من تک جا پہنچے ہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں محدود مقدار میں گندم مل رہی ہے، اسی وجہ سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کم سپلائی کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں دستیاب ہے۔

چکی مالکان کے مطابق چکی آٹا اب بھی 140 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply