ڈیٹا خودمختاری اور سائبر سیکیورٹی کے نئے دور کا آغاز

0
193
ڈیٹا خودمختاری اور سائبر سیکیورٹی کے نئے دور کا آغاز

اسلام آباد، 16 ستمبر 2025 (خصوصی رپورٹ)
نیٹ ورکنگ اور سیکیورٹی کے انضمام میں عالمی رہنما فورٹی نیٹ نے پاکستان میں اپنے تیسرے فورٹی نیٹ سیکیورٹی ڈے کے موقع پر خودمختار ایس اے ایس ای (سیکیور ایکسس سروس ایج) حل متعارف کروا دیا۔ یہ نیا حل پاکستانی کاروباروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ڈیٹا خودمختاری، پرائیویسی اور آپریشنل تقاضوں کے بڑے چیلنجز کا حل قرار دیا جا رہا ہے۔

فورٹی نیٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اداروں کو محفوظ طریقے سے صارفین، ایپلیکیشنز اور ڈیٹا کو جوڑنے اور ان کی حفاظت کرنے کے قابل بناتی ہے، چاہے وہ کہیں بھی موجود ہوں۔ اس نظام کے ذریعے ڈیٹا مخصوص جغرافیائی حدود میں ہی محفوظ اور پراسیس ہوتا ہے تاکہ ادارے اپنی حساس معلومات پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں اور مقامی و علاقائی قوانین کی تعمیل بھی کر
فورٹی نیٹ کے سینئر ریجنل ڈائریکٹر شادي خفاش کا کہنا تھا کہ یہ حل خاص طور پر ان اداروں کے لیے موزوں ہے جو انتہائی ریگولیٹڈ شعبوں میں کام کرتے ہیں، جیسے حکومت، مالیات اور صحت کا شعبہ۔

پاکستان میں فورٹی نیٹ کے ریجنل ڈائریکٹر، ثاقب اشفاق نے کہا:

“ادارے تیزی سے بڑھتے ہوئے سائبر سیکیورٹی خطرات اور مقامی قوانین جیسے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023 کی تعمیل کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ فورٹی نیٹ کا خودمختار SASE ان اداروں کو خطرات کی بروقت نشاندہی اور مؤثر ردعمل کے قابل بناتا ہے۔”

فورٹی نیٹ سیکیورٹی ڈے میں صارفین، شراکت داروں، حکومتی نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب میں معلوماتی تقاریر اور ایک خصوصی ٹیک ایکسپو کا انعقاد بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو سائبر سیکیورٹی کے جدید رحجانات اور نئی ٹیکنالوجیز دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

Leave a reply