وزیراعظم پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

0
142
وزیراعظم پاکستان کی ایرانی صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک تھے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس نے اسرائیل کو ایک مضبوط اور مشترکہ پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کے فلسطین سے متعلق مؤقف کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a reply