سعودی خاتون نے سب کے دل جیت لیے

0
96

 

ہاٹ لائن نیوز : سعودی خاتون نے اپنی ملازمہ کو فائیو سٹار ہوٹل میں اسکی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کر کے حیران کر دیا۔ نوکرانی کے خوشی سے آنسو نکل پڑے ، جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

سعودی خاتون کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی نوکرانی کی عزت کرکے سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اس حوالے سے خادمہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کیلیے ایک بہت ہی خوبصورت ’’سرپرائز‘‘ ہوگا جہاں وہ اپنی مالکن کے ساتھ جائیں گی۔

خادمہ نے مزید کہا کہ میں اپنے اسپانسر کے ساتھ ایک لگژری ہوٹل میں ایک میز پر بیٹھی تھی کہ اچانک ہوٹل کا عملہ میرے پیچھے اکٹھا ہو گیا جس کے ہاتھوں میں کیک اور گلاب کے گلدستے تھے کہ ایک شخص نے گٹار پر میرے نام سے ہیپی برتھ ڈے گانا شروع کر دیا۔

خادمہ نے اپنی سالگرہ کی تقریب دیکھی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی کے آنسو اس کی آنکھوں سے گر پڑے۔

Leave a reply