سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی اصل وجہ بتا دی

0
154
سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد – معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے حالیہ ویڈیو پیغام میں وضاحت کی ہے کہ انہوں نے ملزم حسن زاہد کو کسی مالی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور خاندانی معافی کی بنیاد پر معاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں حسن زاہد کی ضمانت عدالت کی جانب سے اس وقت منظور کی گئی جب سامعہ نے اسے اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کا بیان دیا۔

عدالتی کارروائی کے بعد صحافیوں کی جانب سے سامعہ سے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا انہوں نے حسن زاہد کو کسی “کروڑوں کی ڈیل” کے تحت معاف کیا؟ تاہم اُس وقت سامعہ نے کوئی جواب دیے بغیر عدالت سے روانگی اختیار کی۔

بعد ازاں، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سامعہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کی، اور اکثریت نے ان کا ساتھ دیا، تاہم کچھ افراد اب ان ہی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حسن زاہد کو معاف کرنے کی اصل وجہ اس کے والدین کی جانب سے ان کے گھر آ کر معافی مانگنا تھی، اور اسی بنا پر انہوں نے صلح کا فیصلہ کیا۔

Leave a reply