اسلام آباداورراولپنڈی کے درمیان تیزرفتار ٹرین کامنصوبہ

0
188
اسلام آباداورراولپنڈی کے درمیان تیزرفتار ٹرین کامنصوبہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے خوشخبری! حکومت نے دونوں جڑواں شہروں کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مسافر صرف 20 منٹ میں ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر طے کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے پر جلد کام شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ ٹرین سروس نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت کا باعث بنے گی بلکہ جڑواں شہروں کی سڑکوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد دے گی۔

منصوبے کے تحت:

ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی

ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی

جدید ٹرینیں بیرون ملک سے درآمد کی جائیں گی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، جس سے روزمرہ کے سفر کو تیز، آسان اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم کے عوامی ریلیف وژن کا حصہ ہے اور اس سے ہزاروں افراد کو جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔

Leave a reply