صدر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن ڈی سی کی مقامی حکومت نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو وہ نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے شہر کو وفاقی کنٹرول میں لے آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ میئر موریئل بوسر امیگریشن سے متعلق وفاقی اداروں کو تعاون فراہم کرنے سے انکاری ہیں، جس سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں معلومات نہ دیں تو شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
میئر موریئل بوسر نے اس مؤقف کی تصدیق کی ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس امیگریشن حکام کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کی معلومات شیئر نہیں کرے گی۔
ٹرمپ نے شہریوں اور کاروباری برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اگر حالات نے تقاضا کیا تو نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔








