بنوں میں عسکری و سیاسی قیادت کی ملاقات، اہم فیصلے متوقع

0
140
بنوں میں عسکری و سیاسی قیادت کی ملاقات، اہم فیصلے متوقع

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج بنوں کے ایک اہم دورے پر پہنچے ہیں، جہاں وہ دہشتگردی کے خلاف جاری سکیورٹی آپریشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی اس دورے کے دوران بنوں پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ عسکری قیادت کے ساتھ اہم ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ دہشتگرد عناصر کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، عسکری اور سیاسی قیادت کی اس مشترکہ مشاورت کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں، اور بنوں سمیت قبائلی علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں۔

Leave a reply