پنجاب میں آٹے کی سپلائی بحال کرنے پر فلور ملز اور حکومت کے درمیان معاہدہ

0
208
پنجاب میں آٹے کی سپلائی بحال کرنے پر فلور ملز اور حکومت کے درمیان معاہدہ

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں اور سپلائی کے حوالے سے حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلور ملز نے محدود مقدار میں آٹا فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر کی تقریباً 800 فلور ملز آج سے دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔

فلور ملز کی جانب سے 10 اور 20 کلوگرام وزنی آٹے کے تھیلے سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت نے فلور ملز کو ہر ماہ ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید اطلاعات کے مطابق دو بین الاقوامی کمپنیوں نے 25 لاکھ بوریاں گندم 3 ہزار روپے فی من کی قیمت پر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کمپنیوں کے نمائندے آج محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کریں گے، جس میں گندم کی مقدار اور ترسیل کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ پیش رفت صوبے میں آٹے کے ممکنہ بحران کو روکنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply